ابنا: عراق کے مغربی صوبے الانبار میں فضائيہ کے حملوں میں کم از کم دو سو تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ادھر مشرقی صوبے دیالہ اور شمالی صوبے نینوا میں فضائيہ اور بری فوج نے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر حملے کئے جن میں دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فوج نے قبائل کی مدد سے الانبار صوبے کے کرابلہ اور رمانہ علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ ادھر ہزاروں عراقی باشندوں نے مختلف شہروں میں اجتماع کرکے فوج میں شامل ہونے پر آمادگي ظاہر کی ہے۔ واضح رہے عراقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بغداد انٹرنیشنل ایئر پورٹ معمول کے مطابق کام کررہا ہے اور پروازوں کے روکے جانے کی خبر بے بنیاد ہے۔
.......
/169