اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ السومریہ عراقی ویب سائٹ کی رپورٹ کےمطابق عراق کی قومی سلامتی کے مشیر "فالح الفیاض" نے آج کہا کہ عراقی وزیر اعظم نوری مالکی نے دہشت گرد گروہ داعش سے مقابلے کے مقصد سے عوامی رضاکار فورس تشکیل دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ عراقی کردستان کے علاقے کے مقامی ادارےکے سربراہ "نچیروان بارزانی" نے اربیل میں نامہ نگاروں کے اجتماع میں کہا کہ عراقی کردستان کا علاقہ ، بغداد کی مرکزی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور کرد کی پیشمرگہ فورسز عراق کی حاکمیت کے تحفظ کے لئے دہشت گردوں سے مقابلہ کررہی ہے۔ ایک اور خبر یہ ہے کہ ایران میں عراقی کردستان کے علاقے کے نمائندے " ناظم دباغ" نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں علاقے میں سلفی دہشت گرد گروہوں کی بڑھتی ہوئی کاروائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش پورے علاقے کے لئے خطرہ ہے۔
...............
242