اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹرحسن روحانی نے دہشتگردی اور تشدد کے خلاف جد وجہد کی ضرورت پر تاکیدکرتے ہوئے، دہشتگردوں کےحالیہ جرائم اور شمالی عراق بالخصوص صوبہ نینوا اورشہرموصل میں ان کےہاتھوں بےگناہ نہتھے عوام کے قتل عام کی مذمت کی۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ اس حساس موقع پر ایرانی حکومت اور قوم،عراقی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشتگردوں کے حامیوں کو عراق میں دہشتگرد بھیجنے اور اس ملک کاامن وثبات درہم برہم نہيں کرنے دے گی۔
اس ٹیلی فونی گفتگو میں عراقی وزیراعظم نوری مالکی نے علاقائی اور عالمی سطح پر ایران کی جانب سے ملت عراق کیی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شمالی عراق کی صورت حال اور دہشتگردوں کی سرکوبی میں اس ملک کی حکومت اور فوج کی کامیابی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
نوری مالکی نے کہا کہ عراقی فوج، عوام اور قبائل کی مدد سے دہشتگردانہ اقدامات روکنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور جلد ہی عراق کودہشتگردوں کےوجود سے پاک کردےگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲