12 جون 2014 - 04:27
نواز شریف ہندوستان سے ہر موضوع پر بات چیت کرنے کو تیار

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور کے حل کے لئے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو لکھےگئے خط میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے کروڑوں شہری غربت کی زندگی گزار رہے ہیں جو اپنی حالت بہتر بنانے کے لئے ہماری انتہائی توجہ کے مستحق ہیں۔ ان کا مستقبل ہماری اقتصادی منزل سے منسلک ہے اور ہماری مربوط کوششیں ان کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کا سبب بن سکتی ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ ماہ ان کے ساتھ ہونے والی ملاقات بہت مفید رہی، اس ملاقات کے دوران حالیہ ملاقات میں دوطرفہ اور خطے کی صورت حال پربامعنی مذاکرات ہوئے، وہ اس ملاقات کے دوران دو طرفہ اور علاقائی دلچسپی کے باہمی امور پر خیالات کے  تبادلے کے بعد مطمئن ہوکر واپس لوٹے ہیں اور دونوں ممالک کے مفاد میں تمام تصفیہ شدہ معاملات پر ہم آہنگی کے لئے ہندوستان وزیر اعظم کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ انھیں امید ہے کہ  ان کی کوششیں خطے میں انتہائی روشن مستقبل کی بنیادرکھیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز