ابنا: رپورٹ کےمطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے پریس دفتر نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کی پولیس اور فوج نے تخار ، قندوز، زابل ، بغلان ، لوگر ، ھرات اور ھلمند صوبوں میں کاروائياں کرکے 138 طالبان کو ہلاک ، 86 کو زخمی اور چھ کو گرفتار کرلیا ۔ اس بیان کے مطابق صوبۂ ہلمند ميں طالبان کا خود ساختہ گورنر بھی اس کاروائی میں مارا گيا ۔ اس رپورٹ کے مطابق ان کاروائیوں میں طالبان سے گولہ بارود اور بھاری مقدار میں ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہيں ۔
.......
/169