10 جون 2014 - 18:45
تکفیری ٹولے داعش کا عراق کے شہر موصل پر حملہ+ تصاویر

عراق کے حکومتی عہدہ داروں نے تکفیری ٹولے داعش کے صوبہ نینوا کے مرکزی شہر موصل میں گھسنے کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے حکومتی عہدہ داروں نے تکفیری ٹولے داعش کے صوبہ نینوا کے مرکزی شہر موصل میں گھسنے کی خبر دی ہے۔
عراق کے وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ شہر موصل عراقی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو گیا ہے۔
دوسری طرف عراقی فوج نے نینوا کے گورنر ہاوس کو دھشتگردوں سے پاک کر دیا ہے اور اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ شہر موصل میں داعش کے مقابلے میں فوجی کاروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آیندہ دنوں شہر موصل میں سخت جنگ چھڑنے والی ہے۔ اطلاعات کے مطابق موصل میں داعش ٹولے نے گھس کر کئی فوجی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز