ابنا: رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن ناصر آل ثانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے درخواست کی ہے کہ شام میں جنگ بندی کے لئے اقدام کرے اور قطر کے وزیراعظم نے اس ملک میں جاری جھڑپوں کو شام کے امن و استحکام کے لئے حقیقی خطرہ قرار دیا ہے۔ قطر کے وزیراعظم کا بیان ایسی صورت حال میں سامنے آیا ہے کہ شام کے عوام نے تین جون کو ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں وسیع پیمانے پر شرکت کرکے بشار اسد کو دوسری مرتبہ سات برسوں کے لئے صدر منتخب کرلیا ہے اور شام میں ووٹنگ کے تناسب سے دنیا بھر کے سیاسی حلقے حیرت زدہ رہ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، قطر، ترکی، امریکہ اور صہیونی حکومت نے سن 2011 میں شام میں بحران کھڑا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور دھشتگردوں کو مالی و لاجسٹک امداد کی ہے۔
.......
/169