10 جون 2014 - 13:35
افغانستان میں 33 یونیورسٹی پروفیسر اغوا

افغانستان میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے تینتیس یونیورسٹی پروفیسروں کو اغوا کرلیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کےمطابق صوبہ قندھار کے گورنر کے ترجمان دواخان مینا پال نے کہا ہے کہ قندھار یونیورسٹی کے تینتیس اساتذہ کو آج ملانوح بابا علاقے میں حملے کا نشانہ بنایاگیا۔ اس حملے میں ایک یونیورسٹی پروفیسرزخمی ہوگیاجسے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ حملہ آوروں نے تینتیس اساتذہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ یہ اساتذہ قندھار سے کابل جارہے تھے۔ ابھی تک کسی شخص یا تنظیم نے قندھار یونیورسٹی پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول نہيں کی ہے جبکہ طالبان نے بھی اس سلسلے میں ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہيں کیا ہے۔

.......

/169