9 جون 2014 - 14:35
عراق میں سعودی عرب کی نمبر پلیٹ کی 23 گاڑیاں پکڑی گئیں

عراقی فورسز نےعراق کے صوبہ نینوا کے صحرائے موصل میں سعودی عرب کی نمبر پلیٹ کی 23 گاڑياں ، ہتھیاروں سمیت پکڑ لی ہیں۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے صوبہ نینوا کے علاقہ موصل میں 23 گاڑیوں کو ہتھیاروں سمیت ضبط کرلیا ۔ ان گاڑیوں پر سعودی عرب کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی اور ہتھیار لدے ہوئے تھے ۔ یہ گاڑياں شام کی سرحد سے عراق میں داخل کی گئي ہیں ۔ ذرائع‏ کے مطابق سعودی عرب ، عراق اور شام میں دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پر ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔ اس سے قبل عراقی فورسز نے صوبہ الانبار میں 9 گاڑیاں قطر کی نمبر پلیٹ کی ضبط کی تھیں۔

.....

/169