ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران کے صدارتي دفتر سے يہ پيغام يوں جاري ہوا ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحيم
محترم جناب بشار اسد
شام کے صدر مملکت
السلام عليکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
شام کي عوام نے صدارتي انتخابات ميں اپني بھرپور شرکت سے ثابت کر ديا کہ وہ اپنے سياسي مستقبل کا فيصلہ خود کرانا چاہتے ہيں اور شام ميں امن و امان کي بحالي اور قومي يکجہتي کے فروغ کے لئے ہر قرباني کے لئے تيار ہيں۔
ميں اس عظيم اور تاريخي کاميابي کي مناسبت سے آپ کو تہہ دل سے مبارکباد پيش کرتا ہوں۔
آخر ميں اللہ تعاليٰ سے آپ کي سلامتي اور شام کي ترقي و خوشحالي کے ليے دعاگو ہوں۔
حسن روحاني
صدر مملکت اسلامي جمہوريہ ايران
.......
/169