ابنا: رپورٹ کے مطابق شیمون پرز اور بنیامین نتن یاہو نے السیسی کو ٹیلی فون کر کے صدارتی انتخابات میں ان کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور سیاسی و سیکیورٹی شعبوں میں مصر کے ساتھ تعاون کے لئے صہیونی حکومت کی مکمل آمادگی کا اعلان کیا۔ دوسری جانب مصر کے نومنتخب صدر عبدالفتاح السیسی نے اس ٹیلی فونک گفتگو میں صہیونی حکومت کے حکام کی جانب سے مبارک باد پیش کیئے جانے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مصر، فریقین کے درمیان تمام بین الاقوامی معاہدوں پر پابند ہے۔ واضح رہے کہ مصر میں حسنی مبارک حکومت کی برطرفی کے بعد سے ہی صہیونی حکومت کیمپ ڈیوڈ معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے تشویش میں میں مبتلا رہی ہے۔
.......
/169