5 جون 2014 - 19:13
شام کے انتخابات میں بشار الاسد کی کامیابی پر ایران کے اسپیکر نے دی مبارک باد

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے شام میں کامیاب انتخابات کے انعقاد اور ان انتخابات میں بشار اسد کی کامیابی پر شام کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوزیجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کےمطابق ڈاکٹرعلی لاریجانی نے آج ، شام کے پارلیمنٹ اسپیکر محمد جہاد اللحام کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں اس ملک میں ہونے والے صدارتی  انتخابات کو شام کی حکومت اور علاقے کی مسلم قوموں کے لئے ایک عظیم اور اہم کامیابی قرار دیا اور کہا کہ ان انتخابات کےنتائج شام اور فلسطین کے عوام کے لئے خیرو برکت کا باعث بنيں گے ۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے ميں شام کی حکومت اور عوام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ شام کے صدارتی انتخابات میں بشار اسد کی کامیابی یقینا صہیونیوں کے مایوس ہونے  اور شام ميں امن و امان کی بحالی کا سبب بنے گي  ۔ محمد جہاد اللحام نے بھی اس ٹیلیفونک گفتگومیں ، حالیہ برسوں میں ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے ، شام کی حکومت اور عوام کے لئے کی جانے والی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ، استقامت کے محور کی عظیم کامیابی ہے جبکہ دشمنوں کے لئے بہت سے منفی پیغامات کی حامل ہے ۔ واضح رہے کہ بدھ کو،  شام کے اسپیکر جہاد لحام نے اسد کی جیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منگل کو منقعد ہوئے انتخابات میں اسد کو 88.7 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں. ملک کی اعلی آئینی عدالت نے بھی اعلان کیا ہے کہ 1 کروڑ 58 لاکھ ووٹروں میں سے 73.42 فیصد رائے دہندگان نے اپنے رائے دہی کے حق کا استعمال کیا. بیان میں کہا گیا ہے کہ صدارتی انتخابات کے امیدواروں میں سے کسی کی بھی جانب سے انتخابی عمل کے سلسلے میں کوئی شکایت موصول نہيں ہوئی ہے۔ در ایں اثنا، شام میں صدارتی انتخابی عمل کی نگرانی کرنے والے بین الاقوامی وفود نے ایک بیان جاری کرکے پولنگ کو جمہوری اصولوں کے مطابق اور شفاف قرار دیا ہے۔ ۔ انتخابات میں فتح کے بعد بشار الاسد آئندہ 7 برسوں کے لیے شام میں صدارتی عہدے پر فائز رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲