2 جون 2014 - 11:47
فلوجہ میں دہشتگردانہ حملے، 22 جاں بحق

عراق کے شہر فلوجہ میں دہشتگردانہ حملوں میں بائيس عام شہری مارے گئے ہيں۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق شہرفلوجہ میں دہشتگردانہ کاروائي میں مرنے والوں میں بارہ عورتیں اور بچے بھی ہيں جبکہ چھتیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ درایں اثنا جنوبی بغداد ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں ایک عراقی پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔ جبکہ مشرقی الرمادی ميں واقع صدیقیہ پل پر ہونے والے بم دھماکے میں تین عام شہری زخمی اور پل کابڑا حصہ تباہ ہوگيا۔ دوسری جانب اتوار کو ہونے والے دہشتگردانہ واقعات میں بھی کم سے کم سولہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اتوار کو دہشت گردوں نے عراق کے صلاح الدین صوبے کے بیجی اورسامرہ شہروں کے درمیان میں ایک گاڑی پرگھات لگا کر حملہ کیا جس میں پانچ فوجی جاں بحق ہو گئے۔ یہ فوجی ڈیوٹی پر نہیں تھے۔صلاح الدین صوبے میں سڑک کنارے لگائے گئے بم کے دھماکے میں تین فوجی اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے۔ابھی تک کسی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم عراقی حکام اس طرح کے حملوں کا ذمہ دار تکفیری گروہوں کو قرار دیتے ہیں۔

.......

/169