1 جون 2014 - 14:47
سعودی عرب کےبادشاہ کی 4 بیٹیاں زندگی کی ابتدائی ضروریات سے محروم

عرب کے بادشاہ عبد اللہ کی 4 بیٹیاں زندگی کی ابتدائی ضروریات سے محروم ہیں اور وہ 13 سال سے ایک گھر میں نظر بند ہیں بادشاہ کی بیٹیوں کی حالت انتہائی افسوسناک ہے۔

ابنا: رشیاٹوڈے کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ عبد اللہ کی 4 بیٹیاں زندگی کی ابتدائی ضروریات سے محروم ہیں اور وہ 13 سال سے ایک گھر میں نظر بند ہیں بادشاہ کی بیٹیوں کی حالت انتہائی افسوسناک ہے۔ سعودی عرب کے بادشاہ کی بیٹیاں جدہ کے ایک سلطنتی گھر میں نظر بند ہیں جہاں ان کی حالت انتہائي افسوسناک بتائي جاتی ہے۔ سعودی عرب کی بیٹیوں کی ماں نے امریکی صدر باراک اوبامہ سےبھی درخواست کی ہے کہ وہ ان کی بیٹیوں کی آزادی کے لئے تلاش و کوشش کرے۔ ان لڑکیوں کو سعودی عرب کی موجودہ صورتحال پر تنقید کی وجہ سے نظر بند کیا گیا ہے۔ ملک عبد اللہ کی دو بیٹیوں سحر اور جواہر نے کہا ہے کہ 60 دن سے وہ آب و غذا سے محروم ہیں ان کی زندگی خطرے میں ہے اور انھیں زندگی کی ابتدائی ضروریات سے محروم رکھا گیا ہے۔

.......

/169