1 جون 2014 - 10:47
متحدہ عرب امارات کے تجارتی وفد کا دورہ ایران

رپورٹ کے مطابق تہران کے ایوان صنعت و تجارت نے کہا ہےکہ متحدہ عرب امارات کے ایوان صنعت و تجارت کے حکام کے ساتھ مشاورتوں اور خط و کتابت کے نتیجے میں آٹھ برسوں کے بعد آج متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا تجارتی وفد ایران آئے گا۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق تہران کے ایوان صنعت و تجارت نے کہا ہےکہ متحدہ عرب امارات کے ایوان صنعت و تجارت کے حکام کے ساتھ مشاورتوں اور خط و کتابت کے نتیجے میں آٹھ برسوں کے بعد آج متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا تجارتی وفد ایران آئے گا۔ اس وفد کی سربراہی  متحدہ عرب امارات کے ایوان صنعت و تجارت کے سربراہ محمد ثانی الرمیثی کریں گے۔
متحدہ عرب امارات کے اس تجارتی وفد میں تیل و گیس ، بینکنگ ، اشیائے خورد و نوش سے متعلق صنعتوں ، آٹو موبائل اور سرمایہ کار کمپینوں سے تعلق رکھنے والی پانچ ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔ یہ وفد اسلامی جمہوریہ ایران کے ایوان صنعت و تجارت کے حکام سے ملاقات کرنے کے علاوہ ایران کے سنٹرل بینک ، وزیر تجارت اور وزیر خزانہ سمیت مختلف ایرانی حکام سے ملاقاتیں اور مذاکرات کرے گا۔

.......

/169