1 جون 2014 - 10:32
بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اقوام متحدہ نوٹس لے

بحرین میں انسانی حقوق کے ایک ادارے نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملت بحرین کے خلاف روا رکھی جانے والی قانونی خلاف ورزیوں کی مذمت کرے اور اس ملک کی حکومت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مرتب حکومتوں کی فہرست میں شامل کرے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق بحرین میں انسانی حقوق کے ادارے سلام البحرین نے انجام دی جانے والی تحقیقات کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ بحرین کی حکومت بین الاقوامی قوانین کو نظرانداز کرتے ہوئے، اپنے ملک کے شہریوں کے خلاف تسلط پسندانہ پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے اور بحرین کے پرامن شہریوں کے خلاف تشدد پسندانہ کاروائیوں کے حوالے سے عالمی اداروں نے بھی کئی مرتبہ اپنی تشویش اور غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب ایمینسٹی انٹرنیشنل نے بھی حال ہی میں بحرین میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بحرینی شہریوں کی بغیر جرم کے گرفتاریوں اور ان کو جیلوں میں شکنجے دیئے جانے کےحوالے سے، بحرین کی آل خلیفہ حکومت پرشدیدتنقید کی۔

.......

/169