1 جون 2014 - 09:41
پاکستان، دہشتگردوں کو جلد کیفر کردارتک پہنچایا جائے

پاکستان کے صوبہ سندھ کے گورنر نے عدالتوں سے کہا ہے کہ گرفتار شدہ دہشتگردوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق سندھ کے گورنر سید قائم علی شاہ کہا ہے کہ اگر دہشتگردوں کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا گيا تو شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ بدستور جاری رہے گي۔ سندھ کے گورنر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دسیوں دہشتگردوں کو گرفتار کرکے عدالت کے حوالے کیا ہے لیکن ان دہشتگردوں کو سزا دئیے جانے کے بجائے رہا کردیا جاتا ہے۔ پاکستان کی اقتصادی شہ رگ کراچی میں کئی برسوں سے دہشتگردی، بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ مہینوں میں اس شہر میں تشدد آمیز وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن نے کہا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک کراچی میں ایک ہزار آٹھ سو افراد ٹارگٹ کلنگ میں مارے گئے ہیں۔ واضح رہے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جمعرات کو تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے سرغنے ملک اسحاق کو تین دہشتگردانہ کیسوں میں ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے بری کردیا تھا۔ لشکر جھنگوی کے اس دہشتگرد کو شیعہ مسلمانوں سمیت ایک سو افراد کے قتل اور دوہزار نو میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر حملہ کرنے کے الزام میں قید کیا گيا تھا۔ اس سے قبل اس تکفیری دہشتگرد کو پاکستان کی عدالتوں نے چونتیس کیسوں میں الزامات سے بری کیا تھا۔ واضح رہے پاکستان کی سول سوسائٹی اور صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں کو حکومت اور انٹلیجنس کے بعض حلقوں کی حمایت حاصل ہے جس سے وہ قانون کے ہاتھوں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ پاکستان میں تکفیری دہشتگردی کوفروغ دینے میں سعودی عرب کے پیسے نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

.......

/169