30 مئی 2014 - 13:02
مصر ميں مرسی کی حمایت میں وسیع پیمانے پر مظاہرے

مصر کے صدارتی انتخابات کے انعقاد کے خلاف اس ملک ميں مرسی کے حامیوں نے وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  آناتولی نیوز ایجنسی کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق مرسی کے حامیوں نے مصر کے مختلف شہروں میں صدارتی انتخابات کے انعقاد کے خلاف مظاہرے کئے ان انتخابات ميں مصر کے سابق وزیر دفاع السیسی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے محمد مرسی کے قانونی صدر ہونے کا اعلان کرتے ہوئے انتخابات کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین مرسی کو دوبارہ اقتدار میں لائے جانے کامطالبہ کر رہے تھے ۔ ان مظاہروں میں مرسی کے حامیوں نے السیسی ، فوج اور پولس کے خلاف نعرے لگائے ۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے ، مصر کے صدر کی حیثیت سے عبد الفتاح السیسی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مصری عوام ميں اتحاد ویکجہتی قائم کرنے اور تمام گروہوں کے ساتھ مذاکرات انجام دینے کے لئے کوششیں کریں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲