30 مئی 2014 - 12:51
سید عمار حکیم کی نوری مالکی سے ملاقات

عراق کے وزیر اعظم اور مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ نے نئی کابینہ کی جلد از جلد تشکیل پر زور دیا ہے ۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ السومریہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کےمطابق عراق کی مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ عمار حکیم نے عراقی وزیر اعظم نوری مالکی کے ساتھ ملاقات میں ، جلد از جلد نئی حکومت کی تشکیل اور عراق کی نئی کابینہ میں تمام قومی گروہوں کی شرکت اور ان سے استفادے پر تاکید کی۔ نوری مالکی نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ انتخابات میں عوام کی بڑے پیمانے پر شرکت نے ، ان کو خدمات پیش کرنے کے لئے حکومت کی ذمہ داریاں دوچنداں کردی ہيں اور گروہوں کے درمیان قومی اتحاد ہی ایسے حالات فراہم کرسکتے ہيں ۔ 30 اپریل 2014 کو ہونے والے انتخابات کے بعد عراقی وزیر اعظم اورعمارحکیم کے درمیان ہونے والی یہ پہلی ملاقات ہے ۔ عمار حکیم کی قیادت ميں المواطن اتحاد نے پارلیمنٹ میں 29 نشستیں حاصل کی ہیں ۔ عراق کے الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق نوری مالکی کی حکومت قانون الائنس نے انتخابات میں  پارلیمنٹ کی سب سے زیادہ  92 نشستیں حاصل کی ہیں ۔ عراق کے باخبر ذرائع کے مطابق عراقی پارلیمنٹ ميں اس اتحاد کی نشستوں کی تعداد   92 سے 112 تک جا پہنچی ہے ۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲