29 مئی 2014 - 10:09
 صیہونی ریاست کےخلاف عالمی سطح پر کارروائي کی ضرورت

فلسطینی رہنماؤں نے فلسطینی عوام پر مختلف طرح کے مظالم روا رکھنے کی بناء پر صیہونی حکومت کےخلاف بین الاقوامی سطح پر کارروائي کۓ جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں نے کل رام اللہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جلوس نکال کر صیہونی حکام کے مظالم سے فلسطینیوں کو نجات دلائےجانے کا مطالبہ کیا۔ فلسطین کی جماعت Palestinian National Initiative کے سیکرٹری جنرل مصطفی برغوثی نے درّہ اردن میں فلسطینیوں کی نسل کشی سے متعلق اسرائیلی فوج کے اقدامات کے خلاف احتجاج کو اس جلوس کا مقصد قرار دیا اور کہا کہ فلسطینی اسرائیل کے مظالم کے سلسلے میں عالمی برادری کی خاموشی کو برداشت نہیں کریں گے۔

نسل پرستانہ دیوار کے مخالف ایک فلسطینی رہنما جمال جمعہ نے بھی اس جلوس میں کہا کہ ہر ہفتے صحرا میں رہنے والے فلسطینیوں کے متعدد گھر ویران کر دیۓ جاتے ہیں اور ان مکانات کے مالکوں کو نکال باہر کیا جاتا ہے تاکہ صیہونی حکومت صیہونی بستیوں میں توسیع کر سکے۔ رام اللہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کر سامنے جلوس نکالنے والے فلسطینیوں نے بان کی مون کے نام ایک خط میں صحرا میں رہنے والے فلسطینیوں کی ابتر صورتحال کی وضاحت کی ہے۔

.....

/169