28 مئی 2014 - 15:11
مصر، صدارتی انتخاب میں عوام کی عدم دلچسپی کے باعث پولنگ میں ایک دن کی توسیع

مصر میں صدارتی انتخاب میں پولنگ کے کافی کم ٹرن آؤٹ میں اضافے کے لیے ایک دن کی توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔

ابنا: مصر میں جاری صدارتی انتخاب کہ جسمیں سابق فوجی سربراہ عبد الفتاح السیسی کو پہلے سے ہی کامیاب خیال کیا جا رہا ہے، پولنگ میں عوام کی عدم دلچسپی سے اس کی حیثیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
منگل کی شام کو ختم ہونے والی دو روزہ پولنگ میں توقع سے بھی کم ٹرن آؤٹ کے مدنظر بدھ کو بھی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے سربراہ عبد العزیز سلمان کے مطابق، پانچ کروڑ تیس لاکھ ووٹروں میں سے کل 37 فیصد رائے دہندگان نے رائے دہی کے حق کا استعمال کیا۔
فوجی حمایت یافتہ حکومت نے لوگوں کو پولنگ بوتھ تک لانے کے لیے کافی کوششیں کی اور منگل کو ملک میں عام تعطیل کا بھی اعلان کیا۔
دوسری جانب مصر کی وزارت انصاف نے اعلان کیا ہے کہ جو لوگ ووٹ نہیں ڈالیں گے ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
صدارتی انتخاب میں سابق فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی اور حمدین صباحی کے درمیان یک طرفہ مقابلہ ہے اور اول الذکر طاقتور سابق فوجی سربراہ کی واضح اکثریت سے کامیابی یقینی ہے۔
.......

/169