28 مئی 2014 - 14:44
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سربراہ ایران کے دورے پر

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خزانہ نے کہا ہےکہ ایران اور پاکستان کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں فروغ آئےگا۔

ابنا: بہروز علی شیری نے گذشتہ روز تہران میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سربراہ اشرف محمود واترا اور نائب وزیر خزانہ فاضل عباس ماکن سے ملاقات میں کہا ایران اور پاکستان کے مابین تجارتی لین دین کی شرح پانچ ارب ڈالر تک پہنچ جائے گي۔ اس ملاقات میں اشرف محمود واترا نے ایران و پاکستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے انیسویں اجلاس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی قیادت نے ایران پاکستان تجارتی لین دین کو پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں یہ اتفاق کیا گیا کہ پاکستانی حکومت ایران کے ساتھ طے شدہ معاہدوں کا جائزہ لے گي اور ان معاہدوں پر عمل درآمد کی راہ میں موجود رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لئے مشترکہ کمیشن میں بات چیت کی جائے گي۔

 .......

/169