اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزيرخارجہ محمد جواد ظریف ناوابستہ تحریک کے وزرائے خارجہ کے سترہویں اجلاس میں شرکت کے لئے الجزائر کے دارالحکومت الجزیرہ پہنچ گئے ہيں ۔
ناوابستہ تحریک کے ماہرین کا اجلاس چھبیس مئی کو الجزائر میں شروع ہوا تھاجبکہ وزرائے خارجہ کی سطح کا اجلاس بدہ کے دن شروع ہوگا اور دو دنوں تک جاری رہےگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران، دوہزار بارہ میں تین سال کے لئے ناوابستہ تحریک کا سربراہ منتخب ہوا ہے۔
ناوابستہ تحریک میں تقریبا ایک سوبیس ملک ہيں جبکہ بیس ملک مبصر کی حیثیت رکھتے ہيں ۔
ناوابستہ تحریک اقتصادی، سماجی جمہوری ، ترک اسلحہ اور قیام امن کے میدانوں میں خاص طور سےسرگرم عمل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲