27 مئی 2014 - 13:24
 ڈاکٹر لاریجانی: پیغمبر اعظم (ص) فیسٹیول دنیائے اسلام میں ایک نئی حرکت کا نقطہ آغاز ہونا چاہیے

ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایرانی فنکاروں کی استعدادوں اور صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس فیسٹیول میں موصولہ بعض آثار سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ایرانی فنکار یہ قابلیت رکھتے ہیں کہ وہ اسلامی افکار کو فلمی دنیا میں پیش کر سکیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران کے ’’وحدت ہال‘‘ میں منعقد ہونے والی پیغمبر اعظم (ص) فیسٹیول کی اختتامیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا: پیغمبر اسلام(ص) کے خلاف سازشیں اور ان کی شان میں حالیہ سالوں ہونے والی گستاخیاں دوگروہوں کے افراطی رویے کا نتیجہ ہیں جن میں سے ایک نے عقل سے عاری ہو کر دین کو اپنانے کی کوشش کی اور دوسرے نے معنویات سے دور ہو کر صرف عقل کو سب کچھ سمجھ لیا اور آزادی بیان اور آزادی فکر کا نعرہ بلند کیا۔
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تکفیری وہابیت عقل سے بالکل عاری ہو کر دین کے نام پر دین کے لیے سے بڑی آفت بنے ہوئے ہیں اور دوسری طرف مغربی کلچر ہے جو معنویات اور وحی الہی سے دور ہو کر صرف عقل اور آزادی کا دم بھرتے ہیں اور آزادی بیان کی آڑ میں الہی پیغمبروں کی توہین کرتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا: اسلام دین عقلانیت ہے لیکن عقل وحی الہی کے بغیر ناقص ہے دین اور وحی عقل انسانی کو کامل کرتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر تاکید کی کہ ہمیں دنیا میں اسلام کو دونوں زاویوں سے پہچنوانا چاہیے اسلام کے عقلی اور معنوی دونوں پہلووں کو پہچنوا کر اس آسمانی دین کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈوں کا سد باب کرنا چاہیے۔
انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں پیغمبر اعظم (ص) فیسٹیول میں حصہ لینے والے فنکاروں، فلم سازوں اور قلم کاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام افراد کا شکرگزار ہوں جنہوں نے پیغمبر اکرم(ص) کا دفاع کرنے کی راہ میں قدم اٹھایا۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایرانی فنکاروں کی استعدادوں اور صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس فیسٹیول میں موصولہ بعض آثار سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ایرانی فنکار یہ قابلیت رکھتے ہیں کہ وہ اسلامی افکار کو فلمی دنیا میں پیش کر سکیں ہمیں امید ہے کہ یہ کام دنیائے اسلام میں پیغمبر اکرم(ص) اور دین الہی کے دفاع کے لیے ایک نئی حرکت کا نقطہ آغاز ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲