27 مئی 2014 - 11:10
ہندوستان میں ریل گاڑی حادثے کا شکار، چالیس افراد ہلاک

ہندوستان کے اتر پردیش ریاست میں ہونے والی ایک ریل حادثے میں چالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریاست اترپردیش کے سنت كبير نگر ضلع میں آج گوركھدھام ایکسپریس اور ایک مال گاڑی کے درمیان ہوئی ٹکر میں چالیس مسافر ہلاک اور سو سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ ٹکر اتنی تیز تھی کہ انجن سمیت گوركھدھام ایکسپریس کی سات بوگياں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثہ کے فورا بعد ریسکیو اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئي ہیں۔ ابھی تک حادثے کی وجوہات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ہندوستان کے نئے وزيراعظم نریندرمودی نے اس حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کو ہرممکن مدد دینے کی ہدایت کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲