26 مئی 2014 - 10:19
 پاکستان نے 151 ہندوستانی ماہی گیر رہا کر دیئے

پاکستان نے ہندوستان کے ایک سو اکاون قیدیوں کو رہا کردیاہے۔

ابنا: پاکستانی ذرائع سے موصول ہونے والی رپورٹوں کےمطابق کراچی اور حیدرآباد کی جیلوں میں بند ایک سو اکاون ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کردیاگیا ہے۔ کراچی کی ملیرجیل سے انسٹھ اور حیدرآباد کی ناراجیل سے بانوے ہندوستانی قیدیوں کو رہا کیاگیا ہے۔ ان ہندوستانی ماہی گیروں کو رہائی کے بعد واہگہ روانہ کردیاگیا ہے تاکہ ہندوستانی حکام کے حوالے کیا جاسکے۔ ان ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیاگیا تھا۔ ان قیدیوں کو پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف کے دورہ ہندوستان کے پیش نظرخیرسگالی کے طور پر رہا کیاگیا ہے۔
.......

/169