26 مئی 2014 - 05:25
اغواء شدہ 220 طالبات کی رہائی امیدیں ختم

نائیجیریا کی حکومت کی جانب سے شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے مشتبہ افراد کی رہائی سے انکار کے بعد اغواء ہونے والی 220 سے زیادہ اسکول طالبات کی رہائی کی امیدیں ایک مرتبہ پھر دم توڑ گئی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق بوکو حرام نے گزشتہ ماہ شمال مشرقی نائیجیریا سے 220 سے زائد اسکول کی لڑکیوں کو اغوا کر لیا تھا۔ شدت پسند تنظیم نے لڑکیوں کی رہائی کے بدلے جیلوں میں قید اپنے ممبران کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ ایک غیر ملکی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایسے وقت میں مغوی لڑکیوں کے بدلے بوکو حرام کے گرفتار ممبران کی رہائی سے انکار کیا گیا ہے جب تمام معاملات حل ہونے کے قریب تھے۔ حکومت اور بوکو حرام کے درمیان اس حوالے سے ہونے والی ڈیل میں ایک مقامی صحافی نے اہم کردا ادا کیاتھا اور اپنی جان خطرے میں ڈال کر بوکو حرام کے کنٹرول میں موجود علاقے میں گیا۔ رپورٹ کے مطابق فرانس کے دارلحکومت پیرس میں کانفرنس میں شرکت کے لیے موجود نائجیرین صدر گڈلک جوناتھن نے ہفتے کو آخری لمحات میں ایک فون کال کے ذریعے اس ڈیل کے خاتمے کا اعلان کردیا۔اخبار نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 'دہشت گردوں' کی جانب اب آنے والی کسی بھی ویڈیو میں لڑکیوں کو ایک ایک کرکے قتل کرتے ہوئے دکھایا جا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲