ابنا: جنوبی لنبان سے صیہونی حکومت کی شرمناک پسپائي کی سالگرہ عید استقامت کے نام سے منائي جاتی ہے۔ نائب صدر جناب اسحاق جہانگيری نے لبنان کے وزیر اعظم تمام سلام کو تہنیتی پیغام بھیج کر کہا ہے کہ عید استقامت اور جنوبی لبنان کی آزادی ملت لبنان کے اتحاد و یکجہتی نیز فرزندان قوم کے جہاد کا نتیجہ ہے۔ واضح رہےحزب اللہ لبنان کی جدوجہد کے نتیجے میں پچیس مئي دوہزار کو صیہونی حکومت جنوبی لبنان سے پسپائي اختیار کرنے پر مجبور ہوئي تھی۔
.......
/169