25 مئی 2014 - 08:46
تین خردار کا دن ملت ایران کے لیے اہم اور قابل فخر: صدر مملکت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹرحسن روحانی نے تین خرداد کو ملت ایران کے لئے اہم اور قابل فخر قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدرمملکت ڈاکٹرحسن روحانی نےتہران ميں شہدائے فتح خرم شہر کے اہل خاندان اورجانبازوں کوخراج تحسین پیش کرنے کےلئے قائم قومی کانگریس میں فتح خرم شہر کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور کہا کہ جس دن دشمن نے بلاسبب، جارحانہ اور ظالمانہ طور پر سرزمین ایران پر حملہ کیا، وہ مشکل دن تھا لیکن سب سےزیادہ تلخ دن وہ تھا جب ہفتوں کی استقامت وپائداری کےباوجود، ایران کے عوام نے خرم شہر کےسقوط کی خبر سنی۔ رپورٹ کےمطابق صدر روحانی نے کہا کہ خرم شہر، مقدس دفاع کے تلخ ترین ایام کی بھی یاد دلاتا ہے اور فتح کے ایام کی شیریں لمحات کی بھی یاد تازہ کرتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ تمام بڑی طاقتوں کی جانب سے دشمن کی بھرپورحمایت اور اس کے پوری طرح مسلح ہونے کےباوجود ملت ایران کی کامیابی صرف اللہ تعالی پرتوکل سے ہی حاصل ہوئي. فتح خرم شہر کےشہداء اور جانبازوں کوخراج تحسین پیش کرنے کےلئے قائم قومی کانگریس کی جانب سے اس کانگریس کے انتالیس برگزیدہ افراد کو انعامات سے نوازا گیا۔