23 مئی 2014 - 12:49
ہرات میں ہندوستان کے کونسل خانے پر طالبان کا حملہ+ تصاویر

طالبان دہشتگردوں نے افغانستان کے صوبہ ہرات میں ہندوستان کے کونسل خانے پر حملہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق طالبان دہشتگردوں نے آج افغانستان کے صوبہ ہرات میں ہندوستان کے کونسل خانے پرحملہ کیا تھا جس کے بعد افغاں فوج اور طالبان میں جھڑپیں ہوئيں۔ جس میں  چار حملہ آور دہشتگرد اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ چار سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو ئے ہیں ، صوبہ ہرات کے پولیس ترجمان عبدالروف احمدی نے کہا ہے کہ ہندوستانی کونسل خانے پرحملہ کرنے والوں میں دو دہشتگرد گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگئے۔کابل میں ہندوستانی سفارتخانے کے مطابق اس حملے میں کونسل خانے کے عملے کو کوئي نقصان نہیں پہنچا ہے۔ طالبان دہشتگردوں کے حملے کے بعد کئي گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ ہرات میں ہندوستانی کونسل خانے کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئي ہے۔ اس سے قبل بھی طالبان دہشتگردوں نے کابل اور جلال آباد میں ہندوستان کے سفارتی مراکز پرحملے کئے تھے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲