23 مئی 2014 - 12:19
شام میں فوج کو دھشتگردوں کے مقابلے میں حاصل ہوئیں نئی کامیابیاں

شام کی فوج نے شمالی صوبے حلب میں نئي کامیابی کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فوج کے بیان میں آیا ہے کہ حلب میں سنٹرل جیل کا محاصرہ توڑنے کے بعد فوج کا پلڑا بھاری ہوچکا ہے اور فوج نے بہت سے علاقوں پر کنٹرول حاصل کرکے دہشتگردوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ واضح رہے شام کی فوج نے شہر حلب میں رسد کے راستے بند کرکے دہشتگردوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ ریف دمشق میں ایک سو سے زائد دہشتگردوں نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے۔ واضح رہے شام میں فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہنے کے پیش نظر ہرروز دسیوں دہشتگرد فوج کے سامنے ہتھیار ڈال رہے ہیں۔ ان لوگوں سے یہ وعدہ لے کر کہ وہ دوبارہ ہتھیار نہیں اٹھائيں گے رہا کردیا جاتا ہے۔ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، سعودی عرب، صیہونی حکومت، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔ فرانس اور برطانیہ بھی ان دہشتگردوں کی مدد کررہے ہیں۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲