اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق پریوت چان اوچا نے جنہوں نے فوجی بغاوت کی قیادت کی ہے کہا ہے کہ جب تک کوئي اھل شخص ملک کا وزیر اعظم نہیں بنایا دیا جاتا وہ اس ذمہ داری کو سنبھالے رہیں گے۔ تھائي لینڈ میں گذشتہ روز فوجی بغاوت ہوئي تھی اور فوج کے کمانڈر نے مارشل لاء نافذ کردیا تھا۔ ادھر اس ملک کے عبوری وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ ملک کابحران حل کرنے کی غرض سے فوج کے سربراہ سے ملاقات کرنے کو تیار ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم ینگلوگ شیناواتر کو برطرف کئےجانے کے بعد سے اس ملک میں بحران شدید ہوگيا ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ فوجی حکومت نے ایک سو پچپن افراد پر ملک باہر جانے پر پابندی لگادی ہے۔ ان افراد کا تعلق معزول حکومت سے ہے۔ یاد رہے تھائي لینڈ انیس سو انچاس میں آزاد ہوا تھا اس وقت سے اب تک تھائي لینڈ میں انیس مرتبہ فوجی بغاوت ہوچکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲