اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین میں آل خلیفہ کے گماشتوں نے گزشتہ روز بدھ کو اس ملک کے جزیرہ سترہ میں شہید علی فیصل العکراوی کے جلوس جنازہ پر حملہ کر کے ایک جوان کو شہید کر دیا ہے۔
۱۴ سالہ جوان سید محسن سید محمود جسے گزشتہ روز آل خلیفہ کے مزدوروں نے سینے کی طرف سے چھرے دار گولیوں کے ذریعے نشانہ بنایا تھا آج سترہ کے ہسپتال میں شہید ہو گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بحرین کے سینکڑوں افراد علی فیصل العکراوی کے تشییع جنازہ میں شریک ہو کر آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے بلند کر رہے تھے کہ سکیورٹی دستوں نے جلوس جنازہ کو گھیرے میں لے کر فائرنگ شروع کر دی۔
سکیورٹی دستوں کے اس حملے میں سید محسن سید محمود کی شہادت کے علاوہ کئی دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سید محسن سید محمود کی شہادت کے ساتھ انقلاب کرامت بحرین کے شہداء کی تعداد ۱۲۷ ہو گئی ہے۔




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲