22 مئی 2014 - 10:24
افغانستان، طالبان کی بربریت،سولہ پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان نے سولہ پولیس اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے ۔

ابنا: افغان حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے آٹھ پولیس اہلکاروں کے سر قلم کئے گئے جن کی سربریدہ لاشیں بدھ کو افغانستان کے جنوبی صوبے زابل سے برآمد ہوئیں۔ زابل کے نائب گورنر محمد جان رسول یار کے مطابق اہلکاروں کی لاشیں صوبے کے ضلع نوبہار سے برآمد ہوئی ہیں جنہیں صوبائی دارالحکومت لانے کے لئے قبائلی عمائدین کا وفد روانہ ہوگیا ہے۔
واضح ہو کہ شدت پسندوں نے دو ہفتے قبل ایک پولیس قافلے پر حملہ کرکے مقتول اہلکاروں کو اغوا کرلیا تھا۔اہلکاروں کو پہلے گولی مار کر قتل کیا گیا اس کے بعد ان کے سر کو بدن سے جدا کیا گیا۔

.......

/169