ابنا: لاہور…لاہورہائیکورٹ میں وزیراعظم محمدنواز شریف اورسابق صدرآصف علی زرداری سمیت دیگر سیاست دانوں کے بیرون ملک اثاثوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے ۔درخواست گزار نے لاہورہائیکورٹ کے روبرووزیراعظم محمدنواز شریف اورسابق صدرآصف علی زرداری سمیت متعدد دیگر سیاست دانوں کے بیرون ملک اثاثوں کے خلاف کیس دائر رکھا ہے۔ درخواست گزارکاموٴقف ہے کہ ان سیاست دانوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے اپنا سرمایہ بیرون ملک منتقل کیا۔عدالت ان کے اثاثے واپس پاکستان لانے کا حکم جاری کرے،عدالت نے کیس پر کارروائی 16جون تک ملتوی کر دی۔
.......
/169