ابنا: رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے اتوار کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات میں شریک فریقوں نے معاہدے میں کلیدی پہلؤوں کو شامل کرنے کے لئے تفصیل سے گفتگوکی ہے۔روس کےنائب وزيرخارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ اس دور کے ویانامذاکرات نہایت مفید تھے لیکن اس دورمیں حتمی معاہدہ تیارکرنے میں قابل ذکر پیشرفت نہيں ہوئي۔واضح رہے کہ ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات بدھ کو ویانا میں شروع ہوئے تھے جو جمعہ کوختم ہوئے۔
.......
/169