ابنا: کراچی: امریکی ایف بی آئی ایجنٹ جوئیل کاکس کو سخت حفاظت میں ملیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر عدالت کے احاطے میں میڈیا کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ ائر پورٹ پولیس نے جوئیل کاکس کے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیا جبکہ تفتیشی افسر نے مقدمے کو سی کلاس کرنے کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش ۔ اس موقع پر امریکی قونصل خانے کی جانب سے عدالت میں ایک خط بھی پیش کیا گیا جس کے مطابق جوئیل کاکس خصوصی مشن پر تھا اور اس دوران وہ اسلحہ رکھنے کا مجاز تھا۔ جوئیل کاکس کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسلحہ جوئیل کاکس کی ملیکت ہے لیکن اس سے کسی کو نقصان پہنچانے کی نیت ثابت نہیں ہوتی۔ عدالت نے امریکی قونصل خانے کی جانب سے پیش کئے جانے والے خط کی محکمہ داخلہ سے تصدیق کرانے کا حکم جاری کیا ۔ بعد ازاں محکمہ کی جانب سے تصدیق کے بعد عدالت نے مقدمہ ختم کرنے کا حکم جاری کر تے ہوئے ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی اشیاء اور شرضمانت واپس کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ کیس سے متعلق پولیس کی رپورٹ، امریکی سفارت خانے کے خط اور اسکی محکمہ داخلہ سے تصدیق کے بعد مقدمے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا ہے۔
.......
/169