19 مئی 2014 - 06:59
شام میں صحافیوں کو شدید خطرات کا سامنا

شام میں صحافیوں اور نامہ نگاروں کو دھشتگردوں کی جانب سے شدید قسم کے خطرات کا سامنا ہے اور شام میں صحافیوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ابنا: برطانوی اخبار ٹائمز نے اپنی تازہ اشاعت میں لکھا ہے کہ دھشتگردوں کی جانب سے صحافیوں کو دھمکیاں دیا جانا اور ان کا قتل باعث بنا ہے کہ شام صحافیوں کے لئے خطرناک ترین ملک میں تبدیل ہوچکا ہے اور 2011 سے لیکر اب تک 60 سے زیادہ صحافی اس ملک میں ہلاک کیئے جاچکے ہیں۔ اس برطانوی اخبار نے شام کے شمالی شہر حلب میں دو غیرملکی صحافیوں آنٹونی لویڈ اور جاک ھیل کے اغواء کے معاملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان صحافیوں کو شام سے واپسی کے وقت ترکی کے باڈر سے مسلح دھشگردوں نے اغواء کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے تمام سامان کو بھی لوٹ لیا۔ دوسری جانب امریکی اخبار والڈ ٹریبون نے لکھا ہےکہ امریکیوں کو ابھی بھی شام میں دھشتگرد گروہوں سے تشویش لاحق ہے۔

.......

/169