19 مئی 2014 - 06:19
بغداد میں پولیس مرکز کے سامنے بم دھماکہ

عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بغداد شہر میں دو بم دھماکے ہوئے ہیں۔

ابنا: السومریہ نیوز کے مطابق بغداد کے علاقے الکرادہ میں آج صبح پولیس مرکز کے سامنے ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس میں تین افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوئے ہیں۔ عراقی پولیس کے مطابق دوسرا بم دھماکہ بغداد میں وزارت تعلیم کے سامنے ہوا۔ واضح رہے عراق میں عام انتخابات کے بعد سے بغداد میں کار بم دھماکوں میں کافی اضافہ ہوا ہے جس میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے عراقی حکام نے بارہا کہا ہے کہ ان کے ملک میں جاری دہشتگردی کو سعودی عرب اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔

.......

/169