اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے منعقدہ اسرائیل مخالف مظاہروں میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ان اجتماعات کے شرکاء نے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطین کے علاقوں پر غاصبانہ قبضے کی 66 ويں برسی کے موقع پر، جسے روز نکبت کا نام دیا گیا ہے ، اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی اور لاکھوں فلسطینیوں کی ان کے وطن واپسی کی ضرورت پر تاکید کی جو اپنا گھر بار چھوڑ دوسرے ملکوں میں بے کسی کی زندگي گذار رہے ہیں ۔ مظاہرین نے فلسطینیوں کی ان کے وطن واپسی میں مدد کے لئے اقوام متحدہ کے عدم تعاون کی بھی مذمت کی۔ اس سلسلے میں سب سے بڑا اجتماع کراچی ميں ہوا جہاں مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے پرچم بھی نذر آتش کئے ۔ واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں یوم نکبہ کے موقع پر مختلف علاقوں میں فلسطینیوں نے اسرائیلی قبضے کیخلاف احتجاج کیا اس موقع پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲