16 مئی 2014 - 14:49
ترکی کے کوئلہ کان میں حادثے کے بعد مختلف شہروں میں مظاہرے

ترکی کے صوبہ مانیسا میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے تین سو مزدوروں کی ہلاکت کے بعد تیرہ شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ترک عوام نے آدانا، مانیسا، ازمیر آنتالیا اور متعدد شہروں میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق بعض شہروں میں مظاہرے پر تشدد رہے اور مشتعل مظاہرین نے سرکاری اور نجی اموال کو نقصان پہنچایا۔ مظاہرین نے سڑکوں پر آگ جلا کر سڑکیں بند کردی تھیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے آنسو گيس کے گولے داغے اور پانی پھینکا جس کے نتیجے میں دسیوں مظاہرین زخمی ہوگئے۔ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا۔ ادھر شہر وان میں بڑا مظاہرہ ہوا ہے جس میں صلح و جمہوریت پارٹی کے حامیوں نے شرکت کی اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ واضح رہے مانیسا کے علاقے میں کوئلے کی ایک کان میں دھماکے سے تین سو مزدور ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ اٹھاسی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲