15 مئی 2014 - 12:57
روس کا گیس اور تیل کے معاملات سے ڈالر اور یورو کو حذف کرنے کا فیصلہ

روس نے امریکی اور یورپی ممالک کی اقتصادی پابندیوں کا مضبوط اور ٹھوس جواب دیتے ہوئے اپنے گیس اور تیل کے معاملات سے ڈالر اور یورو کو حذف کردیا ہے روس کے اس فیصلے سےامریکی ڈالر پر کاری ضرب وارد ہوگی۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق روس نے امریکی اور یورپی ممالک کی اقتصادی پابندیوں کا  مضبوط اور ٹھوس جواب دیتے ہوئے اپنے گیس اور تیل کے معاملات سے ڈالر اور یورو کو حذف کردیا ہے روس کے اس فیصلے سےامریکی  ڈالر پر کاری ضرب وارد ہوگی۔

امریکہ اور یورپ نے روس کی تیل اور گیس کی صنعت کو زیادہ سے زیادہ نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ روس نے تیل اور گیس کی صنعت سے ڈالر اور یورو کو حذف کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈالر و یورو کی جگہ روبل کے ذریعا معاملات طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے روس کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا جبکہ ڈالر اور یورو پر کاری ضرب وارد ہوگی۔

.....

/169