اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے علاقے بانڈی پورہ میں چوتھے دن بھی ہڑتال کی وجہ سے کاروباری ادارے بند اور سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کی گرفتاریوں کے خلاف بانڈی پورہ میں مسلسل چوتھے دن بھی ہڑتال کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا اس دوران مقامی افراد کی ایک بڑی تعداد نے نوجوانوں کی گرفتاریوں کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کیئے ۔ مظاہرین کے مطابق جب تک گرفتار کئے گئے نوجوانوں کو رہا نہیں کیا جاتا ہڑتال جاری رہے گی۔ مظاہرین کے مطابق پولیس اور فورسز نے بانڈی پورہ میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کر رکھا جس کی وجہ سے نوجوانوں کا مستقبل مخدوش ہو رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲