اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مستقلون دھڑے کے ووٹوں کی گنتی کے مرکز کی ترجمان ہناء ترکی نے آج کہا ہے کہ بغداد میں ووٹوں کی گنتی کا کام مکمل ہو گیا ہے اور نوری مالکی کی زیر قیادت حکومت قانون نامی اتحاد پارلیمانی انتخابات میں چھیاسٹھ فیصد ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ ہناء ترکی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے جن نتائج کی تصدیق کی گئي ہے ان سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ بغداد میں پارلیمانی انتخابات میں نوری مالکی کی زیر قیادت حکومت قانون نامی اتحاد نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کۓ ہیں۔ واضح رہے کہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق نوری مالکی کی زیر قیادت حکومت قانون اتحاد نے عراق کے اکثر صوبوں میں زیادہ ووٹ حاصل کۓ ہیں۔ عراق کے الیکش کمیشن نے کہا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کا ٹرن آؤٹ تقریبا ساٹھ فیصد رہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲