اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے خضدار میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں کم از کم بارہ افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے صوبے بلوچستان کی پولیس نے ایک رپورٹ ميں اعلان کیا ہے کہ نامعلوم افراد نے آج خضدار میں عید گاہ کے علاقے میں دستی بموں سے حملہ کرکے بارہ افراد کو زخمی کردیا۔ پاکستان کی پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲