12 مئی 2014 - 10:10
اسرائیلی افسروں کا کسی بھی جنگ میں شرکت کرنے سے انکار

غاصب صہیونی ریاست کے 20 اعلی فوجی افسروں نے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کو مخآطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی کمانڈر کسی بھی جنگ کے لئے آمادہ نہیں ہیں۔

ابنا: صہیونی اخبار یدیعوت آحارنوت کے حوالے سے نقل ہے کہ اسرائیل کی غاصب صہیونی ریاست کے 20 اعلی فوجی افسروں نے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کو مخآطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی کمانڈر کسی بھی جنگ کے لئے آمادہ نہیں ہیں۔

اخبـار کے مطابق 20 اسرائیلی فوجی افسروں نے اسرائیل کےوزیر اعظم ، وزیر خزانہ  اور وزیر دفاع کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی کمانڈر کسی بھی جنگ میں شرکت کرنے کے لئے آمادہ نہیں ہیں۔اسرائیل کے 100 فوجی اہلکاروں نے بھی اس خط پر دستخط کئے ہیں۔ اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے گذشتہ ساڑھے تین سالوں میں کامل طور پر کوئی فوجی مشق انجام نہیں دی ہے اس لئے وہ کسی بھی جنگ میں حصہ لینے کے لئے آمادہ نہیں ہیں۔

.......

/169