اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت نے قاہرہ، تل ابیب تعلقات میں توسیع پر مبنی مصر کے صدارتی انتخابات کے نامزد امیدوار عبد الفتاح السیسی کے موقف کی قدردانی اور حمایت کی ہے۔ صہیونی اخبار معاریو نے لکھا ہے کہ اسرائیلی حکام، کیمپ ڈیوڈ کے ذلت آمیز معاہدے پر پابند رہنے کے، عبد الفتاح السیسی کے موقف پرخوش ہيں اور مستقبل میں فریقین کے تعلقات سے پر امید ہیں۔ اخبار معاریو نے لکھا ہے کہ قاہرہ اور تل ابیب کے درمیان اقتصادی اور سیاسی تعاون ميں توسیع، اور رفح گذرگاہوں کو تباہ کرنے پر مبنی السیسی کا موقف، مصر کو اسرائیل کے اتحادی اور بھروسہ مند شریک میں تبدیل کردے گا۔ مصر کے سابق وزیر دفاع اور صدارتی انتخابات کے نامزد امیدوار عبد الفتاح السیسی نے اعلان کیا ہے کہ مصر بدستور اسرائیل کے ساتھ اپنے وعدوں کا پابند ہے اور تل ابیب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔ مصر اور اسرائیل نے 28 مارچ 1979 میں کیمپ ڈیوڈ کے ذلت آمیز معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کی رو سے فریقین نے ایک دوسرے کو سرکاری حیثیت سے تسلیم کیا تھا اور اسرائيلی فوج جزیرۂ سینا سے نکل گئي تھی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲