10 مئی 2014 - 11:55
ایران نیشنل آئیل کمپنی، بائيس بیرونی کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات

اسلامی جمہوریہ ایران کی نیشنل آئیل کمپنی کے ایک اعلی عھدیدار نے کہا ہے کہ ایران نے بائيس بیرونی کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کئے ہیں۔

ابنا: نیشنل آئيل کمپنی میں منصوبہ بندی شعبہ کے نائـب سربراہ عبدالرضا اسدی نے کہا کہ تہران میں تیل، گيس اور ریفائيننگ ٹکنالوجی کی انیسیویں عالمی نمائش میں مختلف ملکوں کے نمائندوں سے مذاکرات کئے گئے ہیں۔ عبدالرضا اسدی نے کہا کہ اٹلی، چین، قزاقستان نے ایران سے تیل کی مصنوعات اور گيس کنڈنسیٹ خریدنے  نیز تیل اور گيس کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگي ظاہرکی ہے۔ تیل اور گيس کی عالمی نمائش چار دنوں کے لئے منگل کو شروع ہوئي تھی۔

.......

/169