9 مئی 2014 - 14:26
شمالی وزیرستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر حملے، دسیوں دھشتگرد ہلاک

پاکستان کی فوج نے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں طالبان دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں جن میں دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کی فوج نے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں طالبان دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں جن میں دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق جمعرات کو طالبان کے حملے میں آٹھ فوجی جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد فوج نے شمالی وزیرستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔ فوج نے ساٹھ طالبانی دہشتگردوں کو گرفتار بھی کرلیا۔ شمالی وزیرستان میں طالبان کے حملے کے بعد فوج نے اس علاقے میں کرفیو لگادیا تھا اور وارننگ دی تھی کہ کرفیو کی خلاف ورزی پر گولی ماردی جائے گي۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ پاکستان کے قبائلی علاقے تکفیری دہشتگردوں کی پرامن پناہ گاہ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲