اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ وہ تمام لوگ کہ جو ایران پر انتہاپسندی اور وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری کا الزام لگاتے رہے ہیں، آج مذاکرات کی میز پر، اسلامی جمہوریہ ایران کی منطق کے سامنے سرتسلیم خم کئے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کےمطابق صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے ایران کے صوبے ایلام کے دورے کے موقع پر اس صوبے کے علماء کرام و دانشوروں سے ہونے والی ملاقات میں ملت ایران کی شجاعت و ایثار و قربانی کے اعلی جذبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بین الاقوامی میدان میں اگر کوئی کام انجام دے رہی ہے تو وہ ملت ایران کی نمائندگی کا نتیجہ ہے اور آج اگر ایرانی سفارت کار شجاعت و بہادری کے ساتھ بات کررہے ہیں تو یہ رہبر انقلاب اسلامی اور ملت کی پشتپناہی کی بنا پر ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" اقوام متحدہ میں تشدد و انتہاپسندی سے پاک دنیا پر مبنی ایران کی تجویز کی تمام رکن ممالک کے اتفاق سے منظوری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انتہا پسندی کے مقابلے میں ڈٹی رہے گی اور تشدد و انتہاپسندی کی لعنت کا خاتمہ ہوکر رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲